پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت عالمی دہشت گردی تھی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، اس دن عالمی سطح پر دہشت گردی کرتے ہوئے عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔
شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی نڈر اور بہادر لیڈر کو شہید کر کے پاکستانی عوام سے زیادتی کی گئی۔
انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور 27 دسمبر کو یومِ بےنظیر قرار دیا جائے۔
شاہد مجید نے مزید کہا کہ آئندہ حکومت پی پی کی ہوگی، بلاول بھٹو نوجوان لیڈر ہیں اور اس وقت مقبول ہیں اور انشا اللّٰہ کامیاب ہوکر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی جاپان کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر جاپان میں تقریب کی جائے گی۔
Comments are closed.