جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بے فیض ہوتے ہی پی ٹی آئی کا جنازہ نکل گیا، سائرہ افضل تارڑ

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ بے فیض ہوتے ہی پی ٹی آئی کا جنازہ نکل گیا۔

حافظ آباد میں کارکنوں سے خطاب میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح سے بنائی گئی اسی طرح سے ختم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس وقت بے فیض ہوئے، ان کا جنازہ نکل گیا۔

سائرہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ہتھکنڈوں کا سامنا کرنے والے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں، عوام کے دلوں کی دھڑکنیں ن لیگ کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.