بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انارکی پھیلانا اور ترقی روکنا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالفین الزام برائے الزام لگاتے جائیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

مشیرِ برائے زراعت سندھ منظوروسان کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے بھی کر رہے ہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.