پشاور کی شہید بےنظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں طالبات کیلئے شلوار قمیض اور سفید دوپٹہ لازمی قرار دے دیا گیا۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے پسند کے رنگ کی قمیض (جس کی لمبائی گھٹنوں تک ہو)، شلوار اور سفید دوپٹہ پہننا لازمی ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈریس کوڈ کا فیصلہ اپنی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.