جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

بےروزگار شہری ٹریفک پولیس کی وردی پہن کر دو ماہ تک ڈیوٹی کرتا رہا

روس میں ایک بےروزگار شخص ٹریفک پولیس اہلکار کی جعلی وردی پہن کر دو مہینے تک ڈیوٹی دیتا رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 48 سالہ وکٹر نے ٹریفک پولیس اہلکار جیسی وردی خریدی اور پیاتیگورسکی گاؤں میں دیگر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹی دینے لگا۔

وکٹر بالکل کسی اصلی اہلکار کی طرح بےاحتیاطی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو روکتا اور انہیں ٹریفک قوانین سمجھاتا۔

یہ واضح نہیں ہوسکتا کہ وکٹر نے رضاکارانہ طور پر اہلکار بننے کا فیصلہ کیا یا وہ رشوت ستانی کرتا تھا۔ لیکن دو ماہ بعد ہی اس کا پول کھل گیا۔ 

ٹریفک اہلکاروں کی وردی میں نصب کیمروں سے فوٹیج کی چیکنگ کے دوران حکام نے نوٹس کیا کہ ڈیوٹی پر 5 اہلکار تھے لیکن فوٹیج صرف 4 کی ہے۔ اس طرح وہ وکٹر تک پہنچ گئے اور انہیں معلوم ہوا کہ وکٹر ٹریفک پولیس اہلکار ہی نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.