dailydot hookup app hookup Cresskill New Jersey st louis hookups reddit best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بےاختیار کپتان کہے جانے پر سرفراز احمد پھٹ پڑے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے توصیف احمد کی جانب سے بےاختیار کپتان کہے جانے پر کہا ہے کہ اگر میں بولنا شروع کروں گا تو مسئلہ ہوگا۔ 

ان خیالات کا اظہار سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب کے دوران کیا۔ 

سرفراز احمد نے سعد علی کو ٹیم میں شامل کروایا، توصیف احمد

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپس آنا نا ممکن نہیں ہے، پی ایس ایل میرا ہدف ہے پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آؤں گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پچھلے سیزن میں بھی میری پرفارمنس سامنے ہے۔

توصیف احمد کی جانب سے سرفراز احمد کو کمزور کپتان کہے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ توصیف بھائی کو جواب نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرے میں بہت باتیں ہوتی ہیں، وہاں کی باتیں وہیں رہنی چاہئیں، میں اگر بولنا شروع کروں گا تو مسئلہ ہوگا۔

سرفراز احمد نے محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ حفیظ بھائی نے بہت سپورٹ کیا ان کی کمی محسوس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حفیظ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد کی شعر و شاعری کے قومی ٹیم میں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون کے لیے بہترین ٹیم بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مختلف پرفارمنس دکھائی دے گی۔

کرکٹر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے اچھے وقت پر ریٹائرمنٹ لی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ کو اپنا تجربہ نوجوانوں میں منتقل کرنا چاہیے۔

قومی ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.