بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے پہلے روز دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز کو رنگپور رائیڈرز نے 34 رنز سے ہرادیا۔
پہلے میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 8 و کٹ سے مات دے دی۔
ڈھاکا میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے دن کے دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے کومیلا وکٹورینز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 176رنز بنائے۔
رونی تعلقدار نے 67 اور شعیب ملک نے 33 رنز اسکور کیے۔
جواب میں دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز آخری اوور میں 142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اُمر القیس 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حسن محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 8 وکٹ سے مات دے دی۔
Comments are closed.