
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں رضوان کی ٹیم کومیلا وکٹورینز اور وہاب ریاض کی ٹیم کھلنا ٹائیگرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں سلہٹ اسٹرئیکرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 133 رنز بنائے۔
تھشارا پریرا 43 اور عماد وسیم 40 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، جواب میں کومیلا وکٹورینز نے ہدف ایک اوور قبل حاصل کرلیا، لٹن داس 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم کھلنا ٹائیگرز کے خلاف 129 رنز بنا کر آو ٹ ہوگئی۔
وہاب ریاض نے 4 اور عماد بٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں کھلنا نے ہدف 19ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، تمیم اقبال 60 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.