بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے گستاخانہ بیانات پر پاکستان میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا، اور ہرزہ سرائی پر سخت احتجاج کیا گیا۔
بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ بی جے پی ترجمان کے ریمارکس مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں، اس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
بی جے پی حکومت کے تاخیری اور غیراخلاقی تادیبی اقدامات پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے اقدامات سے مسلمانوں کے درد کو کم نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک اضافے پر گہری تشویش ہے، بھارتی مسلمانوں کو منظم طریقے سے بدنام کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.