معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھارت میں بی جے پی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔
Comments are closed.