بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی جے پی رہنما کا 16 دلتوں کو حبس بےجا میں رکھ کر تشدد

بھارتی ریاست کرناٹکا میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی رہنما کی غنڈہ گردی، قرضے کے پیسے ادا نہ کرنے پر 16 دلتوں کو کئی دن حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، بی جے پی رہنما کے تشدد سے دلتوں میں شامل حاملہ خاتون اپنے بچے سے محروم ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ضلع چکاما گالورو میں جگا دیشا نامی شخص نے اپنی زمینوں پر کام کرنے والے دلتوں کو 9 لاکھ کا قرضہ واپس نہ کرنے پر 15 روز تک قید رکھا اور مارا پیٹا۔

قید دلتوں کے رشتے داروں کی اطلاع پر پولیس نے قیدیوں کو بازیاب کرایا، پولیس کے مطابق بی جے پی رہنما اور اس کے بیٹے کے خلاف دلت مظالم قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما اور اس کا بیٹا مفرور ہیں، واقعہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے ملزم کے بی جے پی رہنما ہونے کی تردید کرتے ہوئے اسے پارٹی کا حمایتی بتایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.