بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو گستاخانہ بیان دینے پر ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا۔
حیدرآباد پولیس نے ٹی راجا سنگھ کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
گستاخانہ بیان کے خلاف حیدرآباد میں دو روز سے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔
دو روز پہلے بی جے پی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کو منگل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
بی جے پی نے گستاخانہ بیان پر راجا سنگھ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
Comments are closed.