hookup Cragsmoor New York california hookup bar asian girls best hookup subredduts hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز بیان پر چین کا ردعمل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کے توہین آمیز بیان کے معاملے پر چین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف تہذیبوں اور مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ 

بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس حوالے سے کہا کہ مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو برابری کی بنیاد پر رہنا چاہیے۔ ہم سب کو اشتعال اور تعصب کو ترک کرنا چاہیے۔ 

چینی ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ہمیں اپنی تہذیب اور دوسری تہذیبوں کے درمیان فرق سے متعلق اپنی سوچ کو بہتر بنانا چاہیے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے، مکالمے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا امید کرتے ہیں کہ بھارت صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.