جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بی بی ایل کھیلنے کی پیشکش، شاداب کا ڈومیسٹک کرکٹ پر غور

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شامل ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شاداب خان سے رابطہ کرلیا، بولنگ آل راؤنڈر قومی ڈومیسٹک سیزن کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ 

شاداب خان نے تاحال ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پیشکش قبول نہیں کی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ قومی آل راؤنڈر نے پیشکش پر قریبی دستوں سے مشورہ کیا جس کے بعد وہ بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.