بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی کی روبینہ عرفان کی حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے بیان کی تردید

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے کے اپنے بیان کی تردید کردی۔ 

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ ‏میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کی پابند ہوں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ نہیں دیں گی۔

روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق جو غلط بیانی کی گئی ہے وہ اس پر نجی ٹیلی ویژن کے خلاف پیمرا، عدالت اور بلوچی جرگے میں جائیں گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.