بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا 26 جولائی سے شروع ہونے والا دو روزہ کنونشن ملتوی کردیا گیا، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، بی اے پی کے مرکزی صدر عبدالقدوس بزنجو نے دو روزہ کنونشن 26 جولائی کو کوئٹہ میں طلب کیا تھا۔
بی اے پی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بی اے پی کے اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی و ڈویژنل صدور کا کنونشن کل بدھ کو کوئٹہ کے بوائز اسکاﺅٹ ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں طلب کیا تھا۔
دو روزہ کنونشن کے دوران بی اے پی کے پارٹی امور، آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی اور ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جانا تھا تاہم محرم الحرام اور موسم کی خرابی کی بناء پر کنونشن کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بی اے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.