بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی کا پھونک پھونک کر قدم بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے سوچ سمجھ کر اور پھونک پھونک کر قدم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کا کہنا  تھا کہ ہم نے اس حکومت سے بہت چوٹیں کھائیں ہیں، اب بہت سوچ کر اور پھونک پھونک کر آگے قدم بڑھا رہے ہیں۔

خالد مگسی نے کہا کہ وزیراعظم کا کل کے جلسے میں بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنا نامناسب تھا۔

 رہنما بی اے پی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جوکر رہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.