
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وزرا اور اراکین اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کی قیادت نے سابق وزیراعلیٰ جام کمال سے رابطہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کی آج بی اے پی کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا محمد خان لہڑی، سرفراز ڈومکی سے بھی ن لیگ کے رابطے ہیں، صوبائی وزیر سردار مسعود لونی، سابق وزیر شعیب نوشیروانی کی بھی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔
Comments are closed.