منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

بی این پی کا نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف لانگ مارچ

بلوچستان نیشنل پارٹی کا لانگ مارچ کوئٹہ پہنچ گیا، مارچ کی سربراہی پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے دوران اختر مینگل نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور نوشکی میں لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں۔

بی این پی سربراہ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف شروع کیا گیا ہے۔

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مخالفین سے زمین کا تنازع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وڈھ تنازع کے حل کے لیے باقاعدہ کمیٹی قائم کی، جس کے دو اجلاس بھی ہوچکے ہیں جس میں بی این پی نے شرکت نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی این پی کے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں، عدالت کے حکم پر امن و امان کے پیش نظر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.