وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کوئی اتنی بڑی فورس نہیں ہے، بی این اے نے دو تنظیموں کو شامل کرکے یہ تنظیم بنائی ہے۔
اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھ رہاہے کہ بی این اے کوئی عسکری یا سیاسی قوت ہے تو ایسا نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں بڑی تباہی کی منصوبہ بندی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنائی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت بہت اچھی ہے اور بہت اچھے تعلقات ہیں، عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ دنیا طالبان کی مدد کو پہنچے۔
Comments are closed.