بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی (بی آئی یو) میں منشیات کیس کی تحقیقات کیلئے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی یونیورسٹی اسکینڈل سے جڑے تمام افراد سے متعلق تحقیقات کرے گی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ قوم کے سامنے مکمل حقائق پیش کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.