جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بیگم صفدر نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر بزدلی کا ثبوت دیا، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر بزدلی کا ثبوت دیا ہے، اپنی ضمانت کروا کر وہ کس منہ سے کارکنان کو گرفتاریوں اور لاٹھی چارج کیلئے بلائیں گی۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان کے اندرونی اختلافات ایک دفعہ پھر سر اٹھا کر پردے سے باہر آگئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

فیاض چوہان نے بتایا کہ اعلیٰ قیادت کی ملاقات میں بیگم صفدرکی ضمانت نہ کروانے پر اتفاق کیا گیا تھا، ضمانت نہ کروانے کا مشورہ کارکنان کو جرات اور دلیری کا پیغام دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے کارکنان کے ساتھ ’’سانوں نہر والے پل تے بلا کے، ہورے ماہی کتھے رہ گیا‘‘ والا سلوک کیا ہے۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بھی خود لندن فرار ہوگئے اور اتحادیوں کو جیل بھرو تحریک کے مشورے دیتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.