پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

بیٹے کی سالگرہ، ثانیہ مرزا کی تصاویر سے شعیب ملک غائب

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی تصاویر شیئر کر کے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دی لیکن ان تصاویر میں صارفین نے ان کے شوہر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی کمی کو محسوس کیا ہے۔

شعیب ملک کے بعد ان کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیٹے اذہان کے ہمراہ 5 تصاویر شیئر کر کے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری زندگی کے سب سے روشن ستارے کو سالگرہ مبارک ہو، میرے گرد چاہے جتنی بھی تاریکی ہو تمہاری مسکراہٹ اسے بہتر بنا دیتی ہے، غیر مشروط پیار کا مطلب بتانے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ہر سال میں تمہیں مزید قریب سے تھاموں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا نے بیٹے، اپنے والدین اور بہن کے ساتھ پکچر پوسٹ کی تو سوشل میڈیا صارفین نے فوراً سالگرہ کی تقریب میں موجود شعیب ملک کی کمی ان تصاویر میں محسوس کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی سالگرہ کی تقریب سے تصاویر پوسٹ کر کے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا طلاق کی گردش کرتی خبروں کے دوران بلآخر ایک ساتھ نظر آ ہی گئے۔

صارفین نے شعیب ملک کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں فیملی پکچرز ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ شعیب ملک کراچی سے خصوصی طوپر بیٹے کی سالگرہ کے لیے دبئی گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.