بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور ان کے شوہر کو بچہ اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بے جے پی رہنما وینیتا اگروال اور کرشنا موراری اگروال ایک بیٹی کے والدین ہیں جبکہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر بچہ اغوا کرنے کے الزام میں بی جے پی کوآرڈینیٹر اور ان کے شوہر سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خانہ بدوش اہلِ خانہ کا 7 ماہ کا بچہ 24 اگست کی رات کو ریلوے اسٹیشن سے لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ والدین کی شکایت پر اس کی تلاش شروع کی گئی تو وہ بے جی پی رہنما سے برآمد ہوا۔
ایک بیٹی ہونے کے باوجود کرشنا موراری اگروال اور ان کی اہلیہ نے بیٹے کے لیے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی ادائیگی بھی کی۔
بتایا جارہا ہے کہ دیگر گرفتار ہونے والوں میں اسپتال کی نرس اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے نامی یہ بچہ رات کے اس پہر اسٹیشن سے اغوا کیا گیا جب اس کے والدین سو رہے تھے جبکہ بچے فروخت کرنے والے گروہ کا ایک ممبر دیپ کمار خاموشی سے بچہ اٹھا لے گیا تھا۔
حکام کے مطابق اس واردات میں ایک منظم گروہ شامل تھا جس میں دو نرسز بھی تھیں۔
Comments are closed.