
کراچی کے علاقے منگھو پیر کے ونگی گوٹھ سے ملی خاتون کی لاش اور بچی کے ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقتولہ کی والدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیٹی ممتاز اور نواسی فاطمہ کے لاپتہ ہونے پر تھانوں کے چکر لگائے، بیٹی کے قتل کی اطلاع ٹی وی چینل سے ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بیٹی اور نواسی کے لاپتہ ہونے کی درخواست وصول نہیں کی، ممتاز اتوار کی رات 8 بجے کے قریب بیٹی فاطمہ کو لے کر نکلی تھی۔
مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کا کافی دیر بعد پتہ نہ چلا تو درخواست لے کر تھانے گئے، پولیس نے دوسرے تھانے بھیجا وہاں بھی کسی نے درخواست وصول نہیں کی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے روز بیٹی کے قتل کی اطلاع ٹی وی چینل سے ملی تھی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل منگھو پیر کے خالی میدان سے خاتون کی لاش ملی تھی جس کے نیچے 4 سے 5 سال کی بچی بھی دبی ہوئی تھی، بچی نے اپنی معصوم زبان میں واقعہ تو بیان کیا مگر اس کی زبان پولیس سمجھنے سے قاصر رہی۔
Comments are closed.