بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹی کے قاتل باپ کی اپیل مسترد، پھانسی کا حکم برقرار

سندھ ہائی کورٹ نے 16 سالہ بیٹی کے قاتل باپ کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا۔

ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 3 بچوں کا قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو روہڑی میں ٹرین سے گرفتار کر لیا۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے مجرم باپ کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مجرم کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خلیل احمد نامی شخص کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق خلیل احمد نامی شخص نے اپنی بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.