لاہور کے ایک جوڑے کی بیٹی کے ہمراہ اپنے ولیمے میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن اور دیگر احتیاطی تدابیر کے باعث بہت سے لوگوں کی شادیاں ملتوی ہوئیں اور جو شادیاں ہوئیں اُن کی ولیمے کی تقاریب ملتوی ہوگئیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جن کے ولیمے کی تقریب کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔
اس جوڑے نے دو سال قبل شادی کی تھی اور اب بیٹی کی پیدائش کے بعد بیٹی کو گود میں اُٹھائے اپنے ولیمے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس جوڑے کی بیٹی کے ہمراہ ولیمے میں شرکت کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے اس قبل کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ جوڑے نے اسی طرح اپنے دو ماہ کے بیٹے کے ساتھ اپنے ولیمے میں شرکت تھی اور وہ اُن کی ویڈیوز کے بھی سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہوئے تھے۔
Comments are closed.