بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

بیٹنگ کوچ نے پاکستان ویمن ٹیم کی شکست کی وجہ بتادی

پاکستان ویمن ٹیم کے بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے ٹیم کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر شپ کا نہ ہونا اس کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ سامنے آ رہی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں توفیق عمر نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سے بولروں کو زیادہ مدد مل رہی ہے، پچز میں باؤنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی یہاں کھیلنے کے لیے پاکستان سے آتے ہیں تو کنڈیشنز کا عادی ہونے میں وقت لگتا ہے۔

 توفیق عمر کا کہنا ہے کہ آنے والے میچز میں ہماری بیٹرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اچھا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ندا ڈار اچھا کھیل رہی ہیں، ہمارے لیے پازیٹویہ ہے کہ سینئر کھلاڑی فارم میں ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ویمن ٹیم دوسرے ون ڈے میچ میں 43 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ویمن ٹیم کے بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے میچز میں ہم بہتر کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست ہو گئی ہے جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.