قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اسکواڈ سے علیحدہ ہو گئے۔
سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے اسکواڈ سے الگ ہوئے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد یوسف لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل سیریز کے کھیلے گئے راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.