سندھ ہائی کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم شوہر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے مجرم کی سزائے موت کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
مدعیٔ مقدمہ مقتولہ کے بھائی نے عدالتِ عالیہ کو بتایا کہ میری بہن شوہر سے ناراض ہو کر میرے گھر رہائش پذیر تھی کہ 14 اگست 2016ء کو میری بہن کا شوہر اسے لینے میرے گھر آیا۔
مقتولہ کے بھائی نے سندھ ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ کچھ دیر بعد بہنوئی رب نواز نے فائرنگ کر کے میری بہن کو جان سے مار دیا۔
سیشن جج غربی کراچی نے ملزم رب نواز کو سزائے موت کا حکم دیا تھا، جسے سندھ ہائی کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔
Comments are closed.