بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیورو کریٹ کو تشدد میں پارٹی نہیں بننا چاہیے، تسنیم نورانی

سابق سینئر بیوروکریٹ تسنیم نورانی نے کہا ہے کہ بیوروکریٹ کو تشدد میں پارٹی نہیں بننا چاہیے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کی اداروں، پولیس حکام اور جج کو دھمکی پر تسنیم نورانی نے موقف دیا۔

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عمران خان کی خاتون جج کو براہ راست دھمکی توہین عدالت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کا کام حکومت کی بات ماننا ہے لیکن یہ بھی ایک حد تک ہونا چاہیے۔

سابق سینئر بیورو کریٹ نے کہا کہ اگر بیورو کریٹ تشدد میں پارٹی بنتا ہے تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹ کے پاس آپشن ہوتا ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق غیر قانونی حکم ماننے سے انکار کرے اور او ایس ڈی بن جائے۔

تسنیم نورانی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد ہوا ہے تو غلط ہوا ہے، اگر نہیں ہوا ہے تو پھر عمران خان غلط ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے، ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.