جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

بین ڈکٹ نے ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف کردی

انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے ملتان ٹیسٹ میں ابرار احمد کی شاندار بولنگ کی تعریف کی۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا پہلا میچ توجہ کا مرکز اور یادگار بن گیا۔

میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران بین ڈکٹ نے کہا کہ پہلی اننگز میں ابرار احمد نے بہت ہی اچھی بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی پچ پنڈی ٹیسٹ سے بہت مختلف ہے، ہم کل جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔

انگلش کرکٹر نے مزید کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی پر فوکس کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.