اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 10 سے 25 اپریل تک بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور صوبوں کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی، اس کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.