انٹرنیشنل کرکٹ کو لیگلز کی چمک سے بچانے کےلیے کرکٹ کا عالمی ادارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی متحرک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ لیگ کرکٹ کے معاملے پر قانون سازی کی جائے گی۔
ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ صرف 4 غیر ملکی پلیئرز کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ اماراتی لیگ میں اس وقت 9 اور امریکا کی میجر لیگ میں 6 غیر ملکی پلیئرز کی اجازت ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلے ہی زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی فائنل الیون میں ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہر لیگ کو کھلاڑیوں کی سائننگ پر متعلقہ بورڈ کو 10 فیصد بھی ادا کرنا ہوگا۔
Comments are closed.