انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیا ہے۔
بین اسٹوکس نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس رکھنے کیلئے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوکس ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں انگلش ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
Comments are closed.