اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

بین اسٹوکس نے ورلڈکپ فائنل میں جیت کو حیرت انگیز قرار دیدیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیم کی جیت کو حیرت انگیز قرار دے دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ میرے لیے یہ جیت بلاشبہ حیرت انگیز ہے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دل ٹوٹنے کا ایموجی شیئر کیا۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ  فائنل میں ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عادل رشید نے بہت اچھی بولنگ کی، ہمارے بولرز نے پاکستان کو کم اسکور تک محدود رکھا۔ 

انگلینڈ کے کھلاڑی کرس ووکس نے کہا کہ میلبرن میں یہ ہماری بڑی جیت ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ عالمی چیمپئن بن گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.