اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر بینک آج صبح 8 بجے کھل گئے، وفاقی حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔
رمضان المبارک میں بینکنگ اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 تا 3 بجے تک ہونگے۔
رمضان میں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ پیر تا جمعرات، ہفتے کو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا1 بجے تک ہوگی۔
رمضان میں جمعے کو بینکنگ اوقات کار صبح 8 سے 1 بجے تک ہونگے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں جمعے کو پبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8 تا 12 بجے ہونگے۔
Comments are closed.