بینک ملازمین نے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بینک ملازمین کے احتجاجی مظاہرے کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
بینک ملازمین کی جانب سے مظاہرے میں بینک کے نئے اوقات کار نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔
بینک ملازمین کا مظاہرہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور منتشر ہوگئے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے ملک کے 23 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہوتے ہی انہوں نے اپنے کام کا آغاز ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کرتے کرنے سے کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے اس فیصلے سے آدھے عوام خوش تو آدھے غمگین نظر آ رہے ہیں۔
Comments are closed.