جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بینک آف انگلینڈ کا شرح سود 5.25 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے مسلسل تیسری بار شرح سود کو برقرار رکھا ہے۔ 

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 9 میں سے 6 ممبرز نے شرح سود تبدیل نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بینک آف انگلینڈ کے گورنر نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے طویل سفر طے کیا ہے اسے جاری رکھنا ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.