قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ بینو قادر ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ، ان دونوں لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہوم ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ 24 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی میزبانی پر وہ بہت پرجوش ہیں، پاکستان کرکٹ کے فینز نے ہمیشہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی ٹیم کو بھرپور اسپورٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں ، باقی تمام فینز اپنے گھروں میں موجود ٹی وی اسکرینز کے سامنے نشست سنبھال لیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
Comments are closed.