جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بینظیر کے قریبی ساتھی کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے وفد نے شہید بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور سابق ایم این اے علی نواز شاہ سے ملاقات کی ہے۔

ن لیگی رہنما بشیر میمن کے مطابق ن لیگ کے وفد نے سابق ایم این اے میرپورخاص علی نواز شاہ کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

بشیر میمن کا کہنا ہے کہ علی نواز شاہ کو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی ٹکٹ سے لڑنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی نواز شاہ نے میرپورخاص کے عوام کی خدمت کی ہے۔

بشیر میمن نے بتایا کہ علی نواز شاہ نے جلد مثبت جواب دینے کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.