4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup by tinder galaxy s10 stereo hookup hookup Longmeadow hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بینظیر بھٹو کی برسی پر شہباز شریف کا پیغام

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی دلیر آواز تھیں۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ایک بہادر اور مقبول عوامی قائد تھیں، ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے پُراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے۔

شہید بےنظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دعا ہے، اللّٰہ تعالی محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

شہباز شریف نے بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر آصف زرداری، بلاول، بختاور اور آصفہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.