بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف کی تقسیم شدید گرمی کی وجہ سے آج بروز ہفتہ اور کل بروز اتوار کو معطل رہے گی۔
ترجمان برائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے مطابق این ڈی ایم کی ملک گیر شدید گرمی کے الرٹ کی پیش نظر رقوم کی تقسیم کو عارضی طور پر 2 دن کے لئے روک دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ان وظائف کی تقسیم پیر 26 جون سے خصوصی طور پر قائم کردہ کیمپس پر دوبارہ شروع کر دی جائے گی، جو 28 جون تک ان کیمپس پر ہی جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ان وظائف کی تقسیم عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد 3 جولائی سے دوبارہ شروع ہوگی۔
ترجمان کے مطابق وظائف کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی وزیر محترمہ شازیہ مری کی خصوصی ہدایات کے تحت ملک بھر میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 26477-0800 پر اطلاع کیا جاسکتا ہے جبکہ بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پیغامات صرف اور صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں۔
Comments are closed.