بیمار ہتھنی نور جہاں کا معائنہ کرنے کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل فورپاز انٹرنیشنل کی 7 رکنی ٹیم کراچی زو پہنچ گئی۔
جرمنی، آسٹریا سمیت مختلف ملکوں کے ماہرین 7 رکنی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورپاز کے طبی ماہرین ہتھنی نور جہاں کا طبی معائنہ کررہے ہیں، ہتھنی کے معائنے کے لیے کرین بھی منگوالی گئی۔
فورپاز کے مصر سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر عامرخلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہتھنی کا معائنہ کیا ہے، ایکسرے کیا جا رہا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ہتھنی صحتیاب ہو جائے۔
ڈاکٹر عامر خلیل کا کہنا ہے کہ ہتنھی کو کرین کی مدد سے سہارا دے کر کھڑا کیا گیا ہے، ہمیں انتظامیہ کی مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہتھنی کو لٹا دیا گیا تو دوبارہ اس کا کھڑا ہونا ممکن نہیں۔
Comments are closed.