گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بیمار ہتھنی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
گورنر سندھ نے ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ہتھنی کا علاج جاری تھا، عید کے دن اس افسوس ناک خبر سے بہت دکھ ہوا۔
واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر موجود ہتھنی نور جہاں کئی روز بیمار رہنے کے بعد آج انتقال کر گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.