مویشیوں میں بیماری کے پیش نظر سندھ بھر میں مویشی منڈیوں پر پابندی لگا دی گئی۔
کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سانگھڑ، جامشورو، سکھر اور میرپورخاص میں مویشیوں میں بیماری کی تصدیق ہو چکی ہے۔
لمپی اسکن کی بیماری خاص طور پر گائے میں پائی جارہی ہے، یہ جلد کی خطرناک بیماری ہے جو جانوروں کی کھال سے جسم میں سرایت کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقا میں اس بیماری کے پھیلنے سے 80 لاکھ جانور متاثر ہوئے تھے، لمپی وائرس ایک قسم کی مکھی اور متاثرہ جانور کے لعاب سے پھیلتا ہے۔
ادھر ویٹرنریز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جانوروں کی اس بیماری کی کوئی ویکسین مقامی طور پر موجود نہیں ہے۔
Comments are closed.