بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی گاڑی ڈرائیو کرنے کی تصویر سامنے آگئی۔
فوٹو گرافر نے 95 سالہ ملکہ کی گاڑی چلاتے ہوئے تصاویر اپنے کیمرے میں اس وقت محفوظ کیں، جب وہ ونسڈر اسٹیٹ میں خود گاڑی چلارہی تھیں۔
ڈاکٹرز نے ملکہ کو دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا ہوا ہے۔
ڈاکٹرز نے انہیں اس وقت آرام کا مشورہ دیا جب وہ گزشتہ ماہ شمالی آئرلینڈ کے سفر سے آخری لمحات میں دستبردار ہوگئی تھیں اوروہ سفر پر جانے کے بجائے اسپتال میں داخل ہوگئی تھی جہاں ان کے ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے ۔
ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورۂ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا تھا۔
95سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا تھا۔
پیلس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کی عوام کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں آئرلینڈ کے دورے کے حوالے سے پر امید ہیں۔
دوسری جانب دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ نے عمر رسیدہ افراد کو دیا جانے والا اعزاز ’اولڈی آف دی ایئر‘ لینے سے معذرت کرلی۔
Comments are closed.