جنوبی امریکی ملک پیرو کے ایک چھوٹے سے گاؤں کوئیلرکی میں ہونے والا متنازع بلڈ فیسٹول یا ’خونی میلہ‘ لوگوں میں بہت مقبول ہے، جس کی خاص بات بیل اور براعظم جنوبی امریکا میں پائے جانے والے کنڈور یا بڑے سائز کے گدھ کے درمیان ایک علامتی لڑائی ہے۔
کوئیلرکی نامی یہ گاؤں جو پہاڑوں پر واقع ہے اور یہاں تک پہنچنے کے لیے قریبی شہر کوسکو سے بس کے ذریعے سفر میں 9 گھنٹے لگتے ہیں۔
پیرو جنوبی امریکا کا واحد ملک ہے جہاں پرندے اور بیل کے درمیان یہ روایتی لڑائی یا مقابلہ جسے یہاں کی مقامی زبان میں یاور فیسٹا بھی کہتے ہیں اب بھی جاری ہے اور سیاح اس منفرد اور دلچسپ لیکن خونی میلے کو دیکھنے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
ماضی میں یہاں اس مقابلے کو مقامی زبان میں توروپکلے یا گیم آف بل (بیل کا کھیل) کہا جاتا تھا اور یہ کوسکو جیسے شہروں میں صدیوں سے جاری ہے۔
اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کنڈور (گدھ) پیرو کا قومی پرندہ جبکہ بیل اسپین کی غیر سرکاری قومی علامت ہے۔
لیکن جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے پیرو کے اکثر و بیشتر علاقوں میں ختم کرانے یا پابندی لگوانے میں کامیاب ہوگئے، تاہم دور دراز کے علاقوں جیسے کہ کوئیلرکی گاؤں میں اب بھی یہ خونی میلہ زور و شور سے جاری ہے۔
Comments are closed.