بیلجیم میں پہلے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 13 اگست کو ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان سمیت 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس حوالے سے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب یورپین دارالحکومت برسلز کے معروف سیاحتی مرکز اٹومیم کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی ٹیم کے لیے بنائی گئیں کِٹس کے ساتھ اس ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کی۔
اس موقع پر بیلجیم کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمیر بٹ نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر خطوں کی طرح یورپ میں کرکٹ اس طرح مقبول نہیں ہے۔
ایسے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے یورپ میں مقامی لوگوں کے درمیان اس کھیل کے لیے دلچسپی پیدا کرنے میں آسانی ہوگی۔
یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی یورپ میں بسنے والے ان ممالک کے اوورسیز کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
Comments are closed.