بیلجیئم یکم جنوری 2024 سے آئندہ 6 ماہ کیلئے یورپی کونسل کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔
یہ ذمہ داری اس یورپی روایت کا حصہ ہے جس کے تحت یورپی یونین میں شامل ممبر ممالک، باری باری 6 ماہ کیلئے یورپین کونسل کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال کر اجتماعی طور پر پیش آنے والے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس وقت یورپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں یوکرین اور روس کی لڑائی میں یوکرین کی مسلسل مدد کرنا، یورپ میں سیاسی پناہ کیلئے تارکین وطن کی مسلسل آمد کو، ان کے انسانی حقوق کا مسلسل خیال رکھتے ہوئے روکنا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے اقدامات کرنا شامل ہے۔
اس وقت اسپین یورپی کونسل کے صدر کی ذمہ داری انجام دے رہا ہے جس کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہوجائے گی۔
Comments are closed.